اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی سزا انہیں الیکشن سے باہر کرنا اور عمران کی جیت کے لیے راہ ہموار کرنا تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہا کہ نیب کا وہ فیصلہ جو انتقام پر مبنی تھا وہ معطل ہوا ہے، یہ ٹرائل اس لحاظ سے بے حد اہم ہے، اس ٹرائل میں اگر پاکستان میں اندھا شخص تھا اسے بھی نظر آگیا ہے ان مقدمات میں آئین ہے اور نہ قانون، اس میں صرف انتقام اور پری پول دھاندلی تھی جس کا مقصد نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر نکال کر عمران خان کی جعلی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر پاکستان کے عوام اور ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں، آج اللہ تعالیٰ نے (ن) لیگ کے کارکنان کی دعائیں قبول کی ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج انصاف کی فتح ہوئی ہے، نواز شریف کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سارے مقدمات میں نوازشریف، مریم نواز اور صفدر سرخروں ہوں گے اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اب جاکر نوازشریف کو جیل سے باہر لائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments