اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب کے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے، موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے کیسز کی تفتیش کرے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف انکوائری ہے تو وہ پارلیمنٹ کر لے، اگر کوئی کیس تھا تو تحقیقات کی جاتیں، میں اپوزیشن لیڈر رہا ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کیسز سے متعلق میڈیا میں خبریں چلوا کر تضحیک کرنا مناسب نہیں، 30 سال سے سیاست میں ہوں اپوزیشن اور وزارتیں دیکھی ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا دعوے سے کہتا ہوں اربوں روپے میں نے سرکار کے بچائے اور آج تک کسی شخص نے انگلی نہیں اٹھائی مگر اس طرح کے کیسز بنانا افسوسناک ہے۔یاد رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے لیے نیب سکھر نے مختلف اداروں سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب نے انکوائری میں خورشید شاہ کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments