بھارت کے ساتھ صورتحال مزید بگاڑنا نہیں چاہتے، وزیر خارجہ

نیویارک: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو جملے چاہئیں، لیکن وہ صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کے بعد جاری لفظی جنگ کے حوالے سے کہا، ‘ بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو جملے چاہئیں، لیکن میں صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتا’۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور بہتری چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں