لندن: بیگز، گھڑیوں اور پرفیوم کے حوالے سے مشہور فیشن ہاؤس مائیکل کورس نے اٹلی کی لگژری ملبوسات برانڈ ورساچی کو خریدنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ مائیکل کورس امریکن برانڈ ہے، جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے۔ اس فیشن ہاؤس نے گزشتہ برس جوتوں کی ایک مشہور برانڈ ‘جمی چو’ کو بھی خریدا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مائیکل کورس، ورساچی کو 1.83 بلین یورو (2.1 ارب ڈالر) ادا کرے گی۔فیشن برانڈ کے چیف ایگزیکٹو جون آئیڈول نے اپنے بیان میں کہا، ‘ہم اپنی لگژری برانڈز کی فیملی میں ورساچی کو شامل کرنے پر بے حد خوش ہیں اور مزید ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔’انہوں نے مزید کہا، ‘اپنے گروپ کے تمام وسائل کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ورساچی 2 ارب ڈالرز سے زائد کا منافع دے گی۔’جون آئیڈول کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ مائیکل کورس اور جمی چو برانڈز، ورساچی کے ساتھ مل کر کئی سال تک منافع اور ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اٹالین برانڈ کی آرٹسٹک ڈائریکٹر اور نائب صدر دوناٹیلا ورساچی، اس برانڈ کے کری ایٹو وژن کو اُسی طرح سے آگے بڑھائیں گی۔دوسری جانب دوناٹیلا کا کہنا تھا کہ ‘ورساچی کی طویل المدت کامیابی کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا’۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ‘ہم جون آئیڈول کے گروپ میں شمولیت کے حوالے سے پرجوش ہیں۔’
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments