واشنگٹن۔۔۔امریکی پولیس نے چند روز قبل ریاست الاسکا میں ایک لڑکی کے ہاتھوں اس کی ماں اور بہن کے قتل کے خطرناک اسکینڈل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹی کے چاقو کے وار سے شدید زخمی ماں نے پولیس کو ایمرجنسی ہیلپ نمبر911 پر جب اطلاع دی تو اس کی آخری سانسیں چل رہی تھیں۔یہ واقعہ الاسکا میں پیش آیا تھا جب ایک پندرہ سالہ لڑکی نے اپنے والدہ44 سالہ روزا مینٹا مالڈوناڈو اور اپنی ہمشیرہ روزالی مالڈوناڈو کو البیون کے مقام پر گھر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا تھا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں 911 پر ایک خاتون کے چیخنے اور چلانے کی آواز سنی تو وہ انتہائی مشکل سے بات کررہی تھی۔ وہ چلا رہی تھی مگرتکلیف کی شدت سے اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ اس کی سانسیں اکھڑ چکی تھیں۔ پولیس ابھی تک یہ معلوم نہیں کرسکی آیا اس مجرمانہ وارات کا اصل سبب کیا ہے تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بیٹی کے ہاتھوں ماں اور بہن کو قتل کیا گیا اس میں ایک خانگی تنازع کے حل کے لیے پہلے بھی ایک بار پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔لڑکی نے اپنی بڑی ہمشیرہ اور والدہ دونوں کو قصاب کے ٹوکے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کو گھر سے کئی چاقو اور چھریاں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بہن کو قتل کرنے والی لڑکی خود بھی خود کشی کرنا چاہتی تھی۔ اس نے خود کشی کی ناکام کوشش کی تاہم اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments