سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے نور باغ میں محاصرے کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے مالک سلیم ملک شہید ہوگئے۔بھارتی فوج کی بربریت کا دوسرا واقعہ ضلع اسلام آباد کے علاقے دلوچ دورو میں پیش آیا جہاں قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب شہید سلیم ملک کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور قابض انتظامیہ اور بھارتی فوج کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا، اس موقع پر پولیس اور فوجی اہلکاروں نے نماز جناہ میں شرکت کرنے والے افراد پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔قابض انتظامیہ نے سری نگر میں احتجاج اور ریلیوں کو روکنے کے لیے کرفیو لگا دیا جب کہ ضلع اسلام آباد، بڈگام اور سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments