اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں موجود قیمتی گاڑیوں کے بعد 8 بھینسیں بھی نیلام کردی گئیں جس میں سے 2 بھینسیں اور 2 کٹیاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے خریدیں۔تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں آج 8 بھینسوں کو نیلام کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں نیلام کی گئیں 3 بھینسیں، 4 کٹیاں اور ایک کٹا 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا اور خریداروں سے نقد رقم وصول کر کے انہیں بھینسیں حوالے کردی گئیں۔ایک کٹی 2 لاکھ 15 ہزار اور دوسری 2 لاکھ 70 ہزار میں نیلام کی گئیں جب کہ دونوں کٹیاں مسلم لیگ (ن) کے کارکن فخر وڑائچ نےخریدیں، تیسری کٹی ایک لاکھ 82 ہزار میں تلہ گنگ کے شہری نے خریدی۔مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینس نواز شریف کی نشانی ہے جسے وہ اپنے ڈیرے میں رکھے گا۔بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے درمیان بولی پر نوک جھوک بھی ہوئی۔خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے جس پر وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا 11 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں جنہیں نیلام کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments