لاہور: چیف جسٹسں آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق ازخود نوٹس لے کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے ملحقہ کالج کے طلبہ کو ڈگری نہ ملنے کے کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔سماعت کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا نے بغیر اجازت کالجز کے ساتھ الحاق کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ‘صرف ڈگری نہیں، ادارے میں اساتذہ کا ہونا بھی ضروری ہے’۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘یہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں جبکہ تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے’۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘بتایا جائے یہ یونیورسٹیاں کب سے کام کر رہی ہیں اور فیس کیا لیتی ہیں’۔اس کے ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ‘خلافِ قانون کیمپس کھولنے پر فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے اور میں دیکھوں گا کہ کون اب ان کی ضمانت لیتا ہے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments