لاہور ہائیکورٹ کا نیب کی قانونی حیثیت برقرار رکھنےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام ۤباد: لاہور ہائیکورٹ کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 13 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ‘نیب کا قانون ایک موثر قانون ہے’۔عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ‘نیب آرڈیننس اس وقت لاگو ہے، اس کونہ تو ختم کیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے’۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا تھا کہ ‘نیب آرڈیننس اُس وقت تک برقرار ہے، جب تک اس میں ترمیم نہ ہو’۔لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے نیب قانون سے متعلق فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، لہذا سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں