سوشل میڈیا پر فیک نیوز یعنی جعلی خبروں کی بھرمار ہے، جنہیں لوگ بغیر تصدیق کے آگے بڑھاتے رہتے ہیں، حال ہی میں سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی کی علالت اور وفات کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن کی ایس آئی یو ٹی کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ڈاکٹر ادیب رضوی کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کے خلاف جھوٹی خبروں پر قانونی چارہ جوئی کے لیے ایس آئی یو ٹی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت کارروائی پر غور کر رہا ہے۔اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایک معزز شخصیت کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں۔اس سے قبل ڈاکٹر ادیب رضوی کی علالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر ایس آئی یو ٹی نے عوام کی آگاہی کے لیے ایک آفیشل سوشل میڈیا پیغام جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ اللہ کے کرم سے ڈاکٹر ادیب رضوی بالکل صحت مند ہیں۔اس پیغام میں عوام سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے ایس آئی یو ٹی کے آفیشل میڈیا سیل سے رابطہ کریں جو شعبہ معلومات عامہ کے تمام معاملات سنبھالتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments