مالاکنڈ: صوبہ خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے 7 اضلاع میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 8 ماہ میں سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے، جہاں 222 افراد نے موت کو گلے لگایا۔پولیس ذرائع کے مطابق بونیر میں 73، شانگلہ میں 26، لوئر دیر میں 15، چترال میں 9 اور اپر دیر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔جبکہ تحصیل مٹہ میں 8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بےروزگاری بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ صوبے میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں طبی اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کا مقصد خودکشی کے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments