لاہور: الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کرانے پر وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے۔درخواست نے مزید کہا کہ علیم خان نے مذکورہ حلقے میں ووٹ ٹرانسفر کرنے پر بھی جعلی حلف نامے جمع کروائے تھے۔الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں سیشن کورٹ میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments