بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ ہندوستانی وزیراعظم سے بھی زیادہ نکلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیںڑاگرچہ تیمور علی خان کی آیا کی بنیادی تنخواہ ہندوستانی وزیراعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے تاہم اوور ٹائم الاﺅنس کے بعد ان کی تنخواہ وزیراعظم مودی سے بھی بڑھ جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ ویسے تو ڈیڑھ لاکھ یعنی 150ہزارروپے ہے تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیئے جاتے ہیں۔ اس طرح ان پیسوں اور اوور ٹائم الاﺅنس کو ملا کر ان کی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار ہندوستانی روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے ایندھن سمیت دیگر تمام اخراجات بھی پٹودی خاندان ہی برداشت کرتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments