ہواوے کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون نووا 3 آئی کا نیا ماڈل 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے قبل فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور ہائی سلیکان کرن 710 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3340 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ نئے ماڈل کی قیمت 2399 یان ہے اور اسے کالے ، جامنی اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments