اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ 19 ستمبر کو سنایا تھا جس میں تینوں ملزمان کی سزائیں معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو 41 صفحات پر مشتمل ہے اور فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لیے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا، احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نوازشریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا، احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکر بھی نہیں۔فیصلے میں لکھا گیا ہےکہ بادی النظر میں ملزمان کودی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔تفصیلی فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ نے نائن اے فور میں ملزمان کو بری کیا اور ملزمان پر نائن اے فور کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی، استغاثہ نے نائن اے فور کی بریت کو چیلنج نہیں کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments