مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس تکنیکی خرابی کے باعث عارضی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک میں آج صبح سے انسٹاگرام کی سروس معطل تھی جس کے باعث صارفین کو دشواری کا سامنا تھا۔صارفین کی جانب سے صبح 8 بجے سے شکایات موصول ہونا شروع ہوئی تھیں کہ انسٹاگرام ویب سائٹ اور ایپ کام نہیں کر رہی اور لاگ اِن میں بھی مشکل درپیش ہے۔صارفین کے مطابق انسٹاگرام ویب استعمال کرنے پر ’5xx Server Error‘ کا پیغام سامنے آ رہا تھا جب کہ موبائل ایپ استعمال کرنے پر “could not refresh feed‘ کا پیغام واضح ہورہا تھا۔اس دوران صارفین انسٹاگرام کی سروس معطلی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اظہار خیال بھی کر تے رہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments