واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو بتادیا کہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر وہ 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ریاست میسی سپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہوگی۔امریکی صدر نے خطاب کے دوران یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شاہ سلمان سے یہ بات کب کہی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو مختلف انداز میں سعودی حکومت پر اپنے اثر و رسوخ کا بتاتے رہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں میں تیل کی فراہمی، منڈیوں میں استحکام کے لیے تیل کی فراہمی کی کوششوں اور عالمی اقتصادی ترقی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ سعودی عرب امریکا کا اتحادی ملک ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال بطور امریکی صدر غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا جہاں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments