وفاقی کابینہ نے وزیرخزانہ کے اختیارات سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کے اختیارات، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی تعیناتی سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس کے بعد کابینہ نے ترکی کے تعاون سے نیشنل اسکل یونیورسٹی کے معاہدے کی توثیق کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے پاکستان اور جاپان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ایم ایو یوز اور مانٹری اینڈ فسکل پالیسی بورڈ میں ممتاز معیشت دانوں اور کی تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسی بورڈ میں نجی شعبے اور بیرون ملک سے پاکستانی ماہرین کی خدمات بھی لی جاسکیں گی۔کابینہ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کے لیے میجر جنرل عارف کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جب کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو اقتصادی شعبوں میں تعیناتیوں کے اختیارات دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کے ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق ٹاسک فورس نے ابتدائی اقدامات سے کابینہ کو آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم اس ماہ کے وسط میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں