اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیرپاور ڈویژن عمر ایوب اور وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے اور اس دوران وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری کے امور پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی سدابہار اور مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور پائیدار بنائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments