ایچ ایم جی گلوبل کی جانب سے نوکیا کمپنی کا نیا اسمارٹ فون 7.1 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فون گزشتہ سال متعارف کرائے گئے نوکیا 7 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔ نوکیا 7.1 ایک مڈ رینج اسمارٹ فون ہے ۔ اسمارٹ فون میں 5.8 انچ ایچ ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3600 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور یہ آدھے گھنٹے میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسپلٹ اسکرین فون موڈ پر فرنٹ اور بیک کیمرے سے بیک وقت تصویر لینے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کی قیمت 349 ڈالر ہے اور اسے رواں ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments