جھنگ: صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں ایک کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع کلکرائی میں 2 ماہ قبل ایک درسگاہ کے استاد انوار القمر نے 13 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کیں اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔بعدازاں مذکورہ استاد کا موبائل فون گم ہوگیا اور جسے یہ موبائل فون ملا، اُس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی، جو بعدازاں وائرل ہوگئی۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ‘گزشتہ رات میں نے ایک استاد کی جانب سے ایک بچی سے نازیبا حرکات سے متعلق ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میری وزارت نے اس کیس کو دیکھا اور مجھے رپورٹ دی’۔واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم جھنگ سے فرار ہوگیا تھا، جسے پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ملزم انوار الحق کو مزید تفتیش کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments