سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید نے کہا ہےکہ عمران خان کہتے تھےآئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں اب ان کے بیانات کا مذاق اڑیا جارہا ہے۔سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس 70 فیصد مشرف کی ٹیم ہے، حکومت سے ایم کیوایم نکل جائے تو خدا حافظ ہوجائے گا، کل ملک کے لیے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دے دی گئی ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے، 30 سال میں ایسا الیکشن نہیں دیکھا، ہر ادارہ اپنی اپنی حدود میں کام کرے، پیپلپزپارٹی اداروں کو چلتا دیکھناچاہتی ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ گرتی جارہی ہے، دو مہینوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا اور لوگ کنگلے ہوگئے، معیشت پر خطرناک حد تک دباؤ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےتھےآئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں، انہوں نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے اب عمران خان کے بیانات کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments