بدین: صوبہ سندھ کے شہر بدین کے قریب بجلی کی لٹکتی تاروں کی زد میں آکر ایک بچے کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد حیسکو چیف نے نوٹس لے کر ایس ڈی او تلہار اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ناتھو لباری کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول جانے والے 2 بچے بجلی کی لٹکتی تاروں کی زد میں آگئے۔پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے 8 سالہ شنکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسے بچاتے ہوئے اس کا 6 سالہ ساتھی جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مین سپلائی لائن کی تاریں گزشتہ روز ٹوٹ کر گری تھیں مگر حیسکو حکام نے اطلاع کے باوجود نہ انہیں درست کیا اور نہ ہی بجلی کی فراہمی منقطع کی۔دوسری جانب حیسکو چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او تلہار اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا۔ترجمان حیسکو محمد صادق کے مطابق تاروں کی مرمت کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کے بعد غفلت ثابت ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments