نیویارک: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر کشیدہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بچوں کے تحفظ سے متعلق مباحثے میں خطاب کے دوران کہا کہ کشیدہ علاقوں میں بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعات اور جنگوں کے دوران بچوں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں، خصوصاً براہ راست حملوں اور جنسی تشدد کے واقعات کے نتیجے میں ٹراما سے گزرنے والے بچے ساری عمر اس خوف سے باہر نہیں نکل پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو تمام بچوں کے لیے برابری کی بنیاد پر ذہنی و جسمانی صحت، تعلیم ، خوراک، لباس، شیلٹر اور بہتر مستقبل کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بچوں کے حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا ثبوت اس سے بھی دیا جاسکتا ہے کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے، جنہوں نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے کنونشن کے حوالے سے سب سے پہلے عزم کا اعادہ کیا۔ملیحہ لودھی نے مزید بتایا کہ حال ہی میں پاکستان میں بچوں پر تشدد، غذائیت کی کمی، استحصال اور ذہنی تشدد کے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments