لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔واضح رہے کہ پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر وزارت داخلہ نے گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔سعد رفیق اور سلمان رفیق نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے آج لاہور ہائیوکرٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے جو ریکارڈ مانگا، انہوں نے وہ فراہم کر دیا اور وہ بیورو سے مکمل تعاون کر رہے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے انہیں غیرقانونی طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔خواجہ برادران نے درخواست میں استدعا کی کہ نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے اور لاہور ہائیکورٹ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments