لاہور: ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے پر از خود نوٹس لیا تھا جس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔چیف جسٹس نے ڈی جی نیب لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس پر وہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈی جی نیب لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت اساتذہ کی تضحیک کی؟اس پر ڈی جی نیب نے کہاکہ اپنے اقدام پر معافی مانگتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی نیب سے مکالمہ کیا کہ آپ اساتذہ سمیت پوری قوم سے معافی مانگیں ورنہ آپ کے خلاف بھی مقدمہ درج کراکے ہتکھڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرتے ہیں، نیب نے سوائے لوگوں کی تضحیک کے کوئی کیس حل نہیں کیا، آپ کو لوگوں کی تذلیل کرنے اور پگڑیاں اچھالنے کا ٹھیکہ ملا ہواہے، اگر آپ کام نہیں کر سکتے تو چھوڑ دیں، آپ کو بھی ہتھکڑیاں لگواتا ہوں آپ مقدمے میں اپنی ضمانتیں کراتے پھریں گے۔چیف جسٹس کی برہمی پر ڈی جی نیب آبدیدہ ہوگئے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اپنی باری آئی ہے تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments