لاہور: زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری کردیا گیا۔جیل حکام کے مطابق عمران کی اہلخانہ سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو دن 12 بجے جیل میں کرائی جائے گی۔جیل حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آخری ملاقات کے لیے 50 سے زائد افراد نہ آئیں اور ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔حکام کے مطابق عمران کو بدھ (17 اکتوبر) کو علی الصبح پھانسی دی جائے گی، جس کے بعد میت صبح ساڑھے 5 بجے ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جس کے تحت مجرم کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments