لاہور: ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں 24 اکتوبر تک ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں بھائی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ نیب انہیں ہراساں کررہی ہے اور گرفتار کرناچاہتی ہے، ان پر جو الزامات ہیں اس سے متعلق نیب میں تمام ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ نیب نے ایک وطیرہ بنالیا ہے، سیاستدانوں کو انکوائری کے بہانے بلاکر انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے لہٰذا درخواست گزاروں پر کوئی ایسا الزام نہیں جس سے گرفتاری کا جواز پیدا ہوامجد پرویز نے مزید مؤقف اپنایا کہ نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں، نیب نے 16 اکتوبر کو طلب کیا ہے اور خدشہ ہےکہ مؤقف سنے بغیر گرفتار کرلیا جائے گا۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ انہیں صفائی کا موقع دینے کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے اور عدالت قبل از وقت گرفتاری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے درخواست گزاروں کا مؤقف سننے کے بعد ان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 24 اکتوبر تک ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments