کراچی میں مردے کے نام پر بھی اکاؤنٹ نکل آیا، اربوں کی ٹرانزکشنز

کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں فالودے والے اور رکشے والے کے بعد مردے کے نام پر بھی بینک اکاؤنٹ نکل آیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے رہائشی اقبال آرائیں نامی شخص کے نام پر ایک اکاؤنٹ سامنے آیا ہے اور اقبال آرائیں انتقال کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اقبال آرائیں کا انتقال 9 مئی 2014 کو ہوا اور ان کی تدفین کراچی کے سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اقبال آرائیں کے انتقال کے بعد مرحوم کے نام پر سندھ بینک سمیت تین مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھولے گئے جن سے اربوں روپےکی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع کے مطابق مرحوم اقبال آرائیں کے نام سے بینک اکاؤنٹس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں