سرگودھا میں موٹروے سالم انٹر چینچ کے قریب طالبات کی کالج وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کالج کی وین طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ 3 طالبات زخمی ہوئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس خوشاب سے لاہور جارہی تھی جب کہ حادثے کے شکار افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments