کہا جاتا ہے کہ دنیا کے آسان ترین کاموں میں سے ایک وزن بڑھانا اور مشکل ترین کام وزن گھٹانا ہے۔ اس مشکل ترین کام کو سر انجام دینے کے لیے کوئی جِم جاتا ہے تو کوئی کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، کوئی اپنے غذائی پلان بناتا ہے ، تو کوئی ٹوٹکے آزماتا ہے لیکن وزن کا یہ جن مشکل سے ہی قابو میں آتا ہے۔موٹاپے کو کم کرنے کے لیے مستقل مزاجی، صحت مند غذاؤں اور کھانے کی کثرت کی بجائے ورزش نہایت ضروری ہے، لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔یہ نام پڑھتے ہی ذہن میں سب سے پہلے موٹاپا آتا ہے لیکن ماہرین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دودھ میں موجود کیلشیم وزن بڑھانے والے ایک وٹامن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔گرین ٹی کو اگر آپ صرف نزلہ اور بخار کا علاج یا سردی میں پینا ضروری سمجھتے ہیں تو غلط سمجھتے ہیں۔سبز چائے کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیٹی چنس (Catechins) نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ چربی پگھلانے میں مدد بھی کرتا ہے۔اگر سبز چائے میں لیموں بھی شامل کر لیا جائے تو مزہ بھی دوبالا ہوگا اور وزن گھٹانے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پھلوں، سبزیوں اور پانی سے وزن کم کرنے کے آزمودہ طریقے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice sharing