سکھر: وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا۔وزیر ریلوے نے رواں سال 10 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور اسی کے تحت انہوں نے آج مزید دو ٹرینوں کا افتتاح کیا، ایک ٹرین سکھر سے خانپور اور دوسری روہڑی سے کوٹری تک چلے گی۔ٹرینوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھاؤں گا، پاکستان ریلوےکی مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا اور روہڑی سے کوٹری موہن جودڑو ایکسپریس بھی چلائی جائے گی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 100 روز میں سندھ میں مزید 3 ٹرینیں چلائیں گے، کراچی سے حیدرآباد تک شٹل ٹرین چلائیں گے اور 30 دسمبر تک ملک بھر میں ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ریلوے میں 10 ہزار نئی بھرتیاں کروں تاہم 2 ہزار 31 نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں انہیں بروئے کار لاؤں گا، پاکستان ریلوےکو سی پیک منصوبے میں اہم کردار حاصل ہوگا اور چین کے ساتھ ایم ایل ٹو پر بھی بات کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنی غربت سکھر میں دیکھی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی، کرپشن کرنے والا اس شہر میں معزز بن جاتا ہے اور کرپشن بڑے آدمی کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ محکمے کے مزدوروں کو مراعات فراہم کریں گے، ڈی ایس ریلوےکو کہا ہے کہ غریب کو ہاتھ نہ لگاؤ اور امیر کو چھوڑو نہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں امیروں کا نہیں غریبوں کا وزیر ہوں، ملک میں کہیں بھی کچی آبادی کو ختم نہیں کیا جائے گا،کراچی سمیت ملک بھرمیں ریلوےکےمہنگےپلاٹس سےقبضے ختم کرائیں گے، دومہینوں میں کوئی پالیسی دی نہ کسی کو تبدیل کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے بھارت کے مقابلے میں دگنی قیمت پر انجن خریدے، ریلوےکو آڑھت کی منڈی بنانے والوں کا انجام برا ہوگا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانوں کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، وزیر بن کر کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی، جلد مال بردار ٹرینیں چلائیں گے اور ریلوے کی ترقی کے لیےاہم اجلاس اسی ماہ ہوگا، پاکستان ریلوے کے سارے مزدوروں کو اے گریڈ ترقی دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments