مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب کی سروس چند گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔صارفین کو رات سے یوٹیوب استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر ’500 internal server error‘ کا پیغام موصول ہو رہا تھا۔سروس کی معطلی پر متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا۔یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کیا۔ساتھ ہی یوٹیوب نے سروس معطلی سے صارفین کو ہونے والی دشواری پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments