فاسٹ بولر محمد عامر کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ایک بار پھر ڈراپ کیا جارہا ہے اور اس بار ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی جگہ مشکل دکھائی دے رہی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آؤٹ آف فارم محمد عامر کا ٹیم میں جگہ بنانا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا تینوں فارمیٹس میں مستقل حصہ رہے ہیں تاہم گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری دس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ آخری پانچ ون ڈے میچوں میں انہیں کوئی بھی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔محمد عامر اس سال آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں بھی ٹیم میں شامل تھے لیکن ہیڈنگلے میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں وہ انگلینڈ کی واحد اننگز میں 72 رنز دے کر صرف 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے تھے۔فاسٹ بولر محمد عامر کو ایشیا کپ میں بھی ناقص کارکردگی پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور اب عامر ان دنوں قائد اعظم ٹرافی کھیل رہے ہیں۔عامر کی جگہ عمید آصف اور وقاص مقصود میں سے کسی ایک کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔ 26 سالہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں کھیلتے تھے لیکن ایشیا کپ کی خراب کارکردگی کے بعد عامر کو پہلے ٹیسٹ اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔وہ پاکستان کی جانب سے41 ٹی ٹوئنٹی میچز کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پاکستان ٹیم میں واپس آنے کے بعد پہلی بار عامر کا ستارہ گردش میں ہے۔ایک سال بعد عماد وسیم فٹ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم میں واپس آرہے ہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز اور پاکستان سپرلیگ میں شرکت کے بعد عماد وسیم گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ایشیا کپ سے قبل وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم اب فٹ ہوگئے ہیں۔بیٹسمین بابراعظم بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بابر اعظم اور عماد وسیم زمبابوے کے خلاف جولائی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments