اسلام آباد: ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا اور وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جب کہ ملائیشین وزیراعظم نے بھی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباردی۔وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی جو دونوں جانب سے قبول کرلی گئی اور جلد دوروں پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، پاک ملائیشیا تعلقات کوپاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعظم نے مہاتیر محمد سے گفتگو میں کہا کہ آپ مدبر اور عالمی رہ نما ہیں، ملائیشیا کی تیز رفتار معاشی ترقی آپ کے وژن کا نتیجہ ہے۔گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے دوطرفہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments