اسلام آباد: سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالتی معاون نے بتایا کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے اسپیشل کورٹ میں چالان جمع کرادیا، ایف آئی اے نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے، حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔احمر بلال صوفی نے کہاکہ نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کر دیا ہے، آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرا دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments