آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور اسے مخالف ٹیم پر 420 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنالیے، کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں کھیل کے دوسرے روز کا آغاز 144 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی 54 اور حارث سہیل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔حارث سہیل اپنے رنز میں کوئی اضافہ کیے بغیر پہلے سیشن کے ابتدائی اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہر علی بھی 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اسد شفیق اور بابراعظم نے کینگروز بولروں کے خلاف مزاحمت کی اور پانچویں وکٹ پر 75 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 232 تک پہنچایا تو اسد شفیق مارنس لیبوشن کا شکار بن گئے۔یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو 137 رنز کی برتری ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں