ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہوئے اور ان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔64 رنز بنانے والے اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا اور بول تیزی سے باؤنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کے لیے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔امپائر نے نہ باؤنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باؤنڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا ‘جشن’ منانے لگے۔اسی اثنا میں فیلڈر نے باؤنڈری سے بول اٹھا کر امپائر کے گلپس میں تمھائی اور وکٹ کیپر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اظہر علی کو رن آؤٹ کیا، لیکن پھر بھی بیٹسمین کو رن آؤٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے۔66 ٹیسٹ اور 55 ایک روزہ میچز کھیلنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان تھوڑی دیر کے لیے اس بات سے لاعلم رہے کہ جب تک گیند باؤنڈری لائن سے نہ ٹکرائے اس وقت تک چوکا نہیں ہوتا، یہی نہیں اسد شفیق بھی ان کی رہنمائی کرنے سے قاصر دکھائی دیے۔اظہر علی کے مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ ہونے پر کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں، فلوز نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments