اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر امور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹاسک فورسز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔دوسری جانب نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ منصوبے کے لیے زمین کی دستیابی اور معاشی پلان پر متعلقہ وزارتوں نے بریفنگ بھی دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔دوسری جانب اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی و اقتصادی صورت حال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 11 اکتوبر کو وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ سے ملاقات میں مالی مدد کی باضابطہ درخواست دی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments