پاکستان ٹیلی ویژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے ڈیبیو کیا اور جو مداحوں کو متاثر نہ کرسکا۔گزشتہ روز احد رضا میر کی آواز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ان کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنا مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی۔’کوکو کورینا‘ لیجینڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں اس گانے کا ریمیک پیش کیا گیا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سب نے مل کر کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔دوسری جانب ’آفریں آفریں‘ گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنا مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی صارفین کا کہنا تھا کہ اگر احد رضا میر اور مومنا مستحسن اسٹائل سے زیادہ اپنی گلوکاری پر توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کو لکھا کہ خوف خدا کرنا چاہیے، ایسا بے سرا گایا ہے کہ لگ رہا کوئی بچہ نظم سنا رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments