کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ پی ایس 111 پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عارف علوی اور عمران اسماعیل کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں جن پر کل ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے این اے 247 پر آفتاب صدیقی، ایم کیوایم کی طرف سے این اے 247 پر صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں ہیں۔پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیوایم پاکستان کےجہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیر زادہ مد مقابل ہوں گے جب کہ آزاد امیدوار جبران ناصر بھی میدان میں ہیں۔حلقے میں ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج سے پولنگ کےسامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے اور کالج میں پولیس، فوج کی نفری موجود ہے جب کہ پولنگ سامان کی ترسیل کے باعث کالج میں تدریسی عمل بھی معطل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments