کراچی/پشاور: قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو ایک نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو نشستوں پر اس کے امیدوار کامیاب رہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حلقے پی کے 71 پر حکمران جماعت تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست عوامی نیشنل پارٹی نے چھین لی۔ گورنر شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدّین خان نے ہرایا۔دوسری جانب کراچی میں پی ٹی آئی اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب رہی، جہاں این اے 247 کراچی میں تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب حسین صدیقی اور پی ایس 111 میں شہزاد قریشی کامیاب ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments