پنجاب اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور ویمن آن وہیلز پروجیکٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات پر مدر ٹریسا ایوارڈ برائے 2018 وصول کرلیا۔مدر ٹریسا سے عقیدت کے اظہار کے لیے دیئے جانے والے اس ایوارڈ کا اہتمام مشنریز آف چیریٹی کے تحت کیا جاتا ہے، جو اُن افراد اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے دنیا میں امن و انصاف کے قیام حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دی ہوں۔ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی میں منعقد ہوئی، جس میں مہیش بھٹ، ڈاکٹر ابراہم متھائی، رضوان مرچنت اور بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی۔سلمان صوفی کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ شیریں عبادی اور نادیہ مراد، افغان خاتون اوّل رولا غنی اور دیگر عالمی شخصیات کو یہ بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔سلمان صوفی نے یہ ایوارڈ تشدد کا شکار بننے والی خواتین کے نام کردیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے مدر ٹریسا اور تشدد کی شکار تمام خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت میں خواتین کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ سلمان صوفی پنجاب کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل رہے ہیں، جو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک ٹھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments