کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ’کوکو کورینا‘ گانے سے گلوکاری کا ڈیبیو دینے والے اداکار احد رضا میر کو مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسے میں نامور اداکارہ اور احد رضا میر کی قریبی دوست سجل علی ان کی حمایت میں بول پڑیں۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی تھی۔تاہم لیجنڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمائے گئے اس گانے کا ریمیک ورژن مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔مداحوں سمیت ملک کی نامور شخصیات کو بھی گانے کا ریمیک پسند نہیں آیا اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر برملا ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر ڈالا۔تاہم شیریں مزاری کا تبصرہ گلوکارہ مومنہ کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان اچھی خاصی نوک جھونک بھی ہوئی۔اور اب سجل علی نے انسٹاگرام پر احد رضا میر کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سب سے گزارش کی ہے کہ تنقید کرنا بند کردیں۔سجل لکھتی ہیں، ’کوکو کورینا کو ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ہیں، اسے پسند کریں یا ناپسند، یہ آپ کی مرضی ہے لیکن کسی کی کوشش کو پورے جہان میں اس طرح بے عزت نہیں کرنا چاہیے’۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ ایک گانا ہے، ساتھ کوئی آواز شامل کرلیں یا پھر چینل تبدیل کردیں، ہمارے ملک میں اس سے زیادہ اہم مسائل زیر بحث ہیں، لہذا نفرت کو نہ پھیلائیں‘۔بعد ازاں اداکارہ نے ایک مزید ٹوئٹر پوسٹ بھی کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘خوف خدا کرلیں، اتنی نفرت لے کر کہاں جائیں گے؟ قبر میں؟’تاہم سجل کو احد رضا میر کی حمایت کرنا بھی مہنگا پڑگیا اور پرستاروں کی جانب سے وہ خود بھی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔سارہ نامی ایک صارف نے لکھا، ’ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا، آپ ان تمام دیگر لوگوں کی حمایت کیوں نہیں کرتیں جن پر تنقید کی جاتی ہے اور جنہیں ناپسند کیا جاتا ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments