کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گورنر سندھ کی یقین دہانی پر ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا۔گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شہوانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گورنر نے مسائل کے حل کے لیے وفاقی وزیر اور اعلیٰ حکام سے بات کی ہے، عمران اسماعیل کی یقین دہانی پر ہڑتال کا اعلان واپس لے رہے ہیں لہٰذا ملک بھر میں تیل کی سپلائی بحال رہےگی۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ احمد پور حادثے کے بعد قوانین بنائے گئے تھے کہ 20 سال پرانی گاڑیاں نہیں چلیں گی، آئل ٹینکرز والوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنائیں گے کیونکہ آئل ٹینکرز کیلئے پرانی گاڑیاں چلنا درست نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments