سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ کو والو مین کی نوکری دینے کی پیشکش کردی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کم عقل لوگ 18 ویں ترمیم رول بیک اور این ایف سی میں حصہ کم کرنےکی باتیں کررہے ہیں، حکومت میں آنا آسان ہے، حکومت کرنا الگ چیز ہے، کچھ کہوں گا تو بر امان جائیں گے، فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکیاں نہ دیں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے، مدد کریں احسان نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا فیصل واوڈا نے کہا کہ پانی کا والو بند کردوں گا،وہ وال مین نہیں ہیں، انہیں وال مین کی نوکری چاہیے تو میں دینے کو تیار ہوں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نوازشریف نےکراچی کیلئے 25 ارب کا اعلان کیا لیکن 25 روپےخرچ نہیں کیے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ چیف جسٹس جو ریکارڈ مانگ رہے ہیں وہ ہم فراہم کررہے ہیں، جےآئی ٹی نےورکس اینڈ سروسز اور ایری گیشن کے 46 کنٹریکٹرز کی تفصیلات مانگی ہیں، سندھ حکومت کے دس سال کےسارے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 27 ہزار اکاؤنٹ ہیں، فہرست اور اسٹیٹمنٹ چھوٹا کام نہیں، دو، تین دن میں نہیں ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت لوگوں کوگھر دے رہی ہے، یہ اچھی بات ہے، 50 لاکھ گھروں کا تخمینہ 180 ارب ڈالر سنا ہے، سی پیک میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، سی پیک اور ملک کے 20،25 سال کی جی ڈی پی ملاکر بھی یہ پیسے نہیں بنتے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments