حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان وکیل کو مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 25 سالہ ایڈووکیٹ ثقلین عباس کی لاش پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں چوکیریاں کے قریب سے نہر جھنگ برانچ سے برآمد ہوئی۔مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ 5 ماہ قبل ثقلین عباس نے پسند کی شادی کرکے نیوسٹی واہ کینٹ میں رہائش اختیار کی تھی۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ 19 اکتوبر کی شام لڑکی کے چچا اور دیگر رشتے داروں نے مل کر ثقلین عباس کو اغوا کیا اور بعدازاں اس کی لاش برآمد ہوئی۔مقتول کے اغوا کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب پنڈی بھٹیاں بار ایسوسی ایشن نے اس اندوہناک قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments