پاکستانی ماڈل صدف کنول نے اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے خود پر کی جانے والی حالیہ تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جواب دے ڈالا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منشا پاشا نے ماڈل صدف کنول، گلوگارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ حرا مانی کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی خواتین کو اچھا بولنے کا مشورہ دیا تھا۔منشا پاشا نے صدف کنول کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا، جس میں ان کا کہنا کہ ’جب خواتین کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو وہ اُس وقت کیوں آواز نہیں اٹھاتیں، بعد میں کیوں می ٹو بولتی ہیں‘۔منشا پاشا کی تنقید پر صدف کنول نے نام لیے بغیر ہی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا، ’ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں، آپ ہمیں اچھا بولنا سکھا دیں‘۔ اب صدف کنول نے تو بظاہر اپنے دل کی بھڑاس نکال لی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ معاملہ کہاں جاکر ختم ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments