اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی واقتصادی صورت حال سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہاکہ سعودی پیکج سے اقتصادی صورت حال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، چین سمیت دیگر دوست ملکوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی عرب کے اقتصادی پیکج اور دیگر آپشن پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کے چیئرمین کے تقرری کی منظوری دی جب کہ نیب افسران کو سرکاری پاسپورٹ کے اجراء کی منظوری کامعاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے نیشنل لائبریری پاکستان اور بلغاریہ کے مابین ایم او یو کی منظوری دی اور اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے مابین معاہدے کی توثیق کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments