اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی قیمت ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ بڑھانے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر توانائی عمر ایوب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے ایک کروڑ 76 لاکھ گھریلو کنکشن پر کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 300 سے 700 یونٹ والوں کے لیے 10 فیصد اور اس سے اوپر والوں کے لیے 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔اسد عمر کے مطابق 5 کے وی سے کم بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ایسے صارفین کی تعداد 95 فیصد ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ اسکولوں اور اسپتالوں کے لیے بھی بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا یہ آخری پروگرام ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments